سلامت? ?ونسل ?ا اجلاس ، ?من ?? صورتحال پر قرارداد ?ثرت رائ? س? منظور

246

یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا ۔ عرب ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل نے حوثی باغیوں کو اسلحے کی سپلائی روکنے کے حوالے سے قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی ۔

نیویارک: یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں یمن کو اسلحے کی سپلائی روکنے کے حوالے سے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔ قرار داد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حوثی باغی اسلحہ نہیں خرید سکیں گے اور ساتھ ہی قرار داد میں حوثی رہنماعبدالمالک اورسابق صدرعلی عبدالصالح کوبلیک لسٹ کر دیا گیا ہے ۔ قرار داد میں منظور کیا گیا ہے کہ حوثی باغی صنعا اور یمن کے دیگر شہروں سے قبضہ ختم کردیں۔

عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ یمن کی صورتحال پر قرار داد خلیجی ممالک نے پیش کیا ۔