راولپن?? : آرم? چ?ف ن? افسران اور جوانو? م?? م??لز تقس?م ??ئ? ، آئ? ا?س پ? آر

254

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب اور بین الاقوامی خدمات پر معمور افسران اور جوانوں میں میڈل تقسیم کیئے ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے اور جام شہادت نوش فرمانے والے افسران اور جوانوں میں انعامات اور میڈل تقسیم کیئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 30 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت کے اعزاز سے نوازہ جبکہ 33 کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ایک فوجی جوان کو اقوام متحدہ کے میڈل سے نوازہ گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول پائے ۔