?راچ?: پول?س ?? ?ارروائ?ا? ، 2?ارگ? ?لر سم?ت 4ملزمان گرفتار

233

کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار کے ملزم سے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ایک اور کارروائی میں کورنگی پولیس نے تین افراد کے قتل میں ملوث اسلم عرف حیدرآبادی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ اسلم کے دیگر گرفتار ساتھیوں سعیدالامین اور شاکر عرف وڈیرا شامل ہیں ۔ پولیس نے ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔