اسلام آباد: وز?راعظم س? آرم? چ?ف ?? ملاقات

242

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں یمن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران یمن کی بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت بلوچستان کے امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمنٹ کی قرار داد کی روشنی میں پاکستانی موقف کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف کو سعودی عرب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں بھیجے گئے وفد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی بریفنگ دی ۔