س? ا?ن ج? ق?متو? م?? ?م? ?ا ف?صل? ، اوگرا

233

اوگرا حکام نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ، حکام کا کہنا ہے وزارت پیٹرولیم کی طرف سے منظوری کے بعد نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔

اسلام آباد: اوگرا حکام سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ۔ حکام کا کہنا ہے کے پی کے اور بلوچستان کے لئے سی این جی قیمتوں میں 17 روپے 63 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب کے لئے قیمتوں میں 16 روپے 11 پیسے کمی کی جائے گی ۔

اوگرا حکام کے بعد قیمتوں میں کمی کے بعد کے پی کے اور بلوچستان میں سی این جی کی فی کلو قیمت 58 روپے 72 پیسے جبکہ سندھ اور پنجاب میں 55 روپے 39 پیسے ہو جائے گی ۔

اوگرا حکام کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جائے ۔