سعود?? ?? سلامت? ?و خطر? ?وا تو پا?ستان سات? ???ا ?و گا ، پرو?ز رش?د

261

وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ دے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں ، اگر سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ اس لئے ہم بھی اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں ۔ اگر ہمارے محسن کو مشکل درپیش ہوئی تو وہ ہم ساتھ کھڑا پائے گا ۔

پرویز رشید کا کہنا تھا یمن کے معاملے پر وزیراعظم نے پاکستان موقف سب کے سامنے رکھ دیا ہے ۔ پارلیمنٹ کا فیصلہ سارے پاکستان کی عوام کا فیصلہ ہے ۔ پاکستانی عوام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا یمن کی آئینی حکومت کو حوثی باغیو ںے غیر آئینی طریقے سے گرایا اس لئے پاکستان یمن کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کوئی نئی بات کرے گی تو اس کا جواب دیں ۔ ان کا کہنا تھا این اے 246 میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرکے ہم نے قربانی دی ۔ عوام کو پرامن کراچی دے کر ان کے پاس جائیں گے ۔