?راچ?:وز?راعل?? سند? ن? ر?نجرز?اس?ل ?و سب ج?ل ?ا درج? د? د?ا

230

 وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کی درخواست پر رینجرز کے میٹھارام ہاسٹل کو سب جیل کا درجہ دیتے ہوئے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کی تحویل میں ملزمان سے تفتیش کے لئے رینجرز کے میٹھارام ہاسٹل کو سب جیل کا درجہ دیتے ہوئے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔ ہاسٹل کو سب جیل کا درجہ دینے کے لئے ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو درخواست دی تھی ۔ نوٹی فیکیشن کے بعد رینجرز زیرحراست دہشتگردی کے ملزمان سے سب جیل میں تفتیش کر سکے گی ۔

رینجرز ذرائع کے مطابق 90 دن کی تحویل والے خطرناک ملزمان کو سب جیل میں رکھا جائے گا ۔