ش?رگ?? پرب?ارت? فورسز ?? فائرنگ ، چناب ر?نجرز ?ا ب?رپور جواب

214

بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکر گڑھ کی کرول پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔

سیالکوٹ کے شکرگڑھ سیکٹر کی کرول پوسٹ پر بھارتی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ہے  جس کا چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ۔ بھارتی فورسز کی طرف سے 35 منٹ تک فائرنگ جاری رہی ۔ چناب رینجرز کے ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر اور چک شاماں کو بھی نشانہ بنایا مگر موثر جواب پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔