سر?نگر: مقبوض? ?شم?ر م?? پا?ستان? پرچم سر بلند

226

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا ۔ جبکہ ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی ۔

سری نگر :  مقبوضہ وادی کشمیر میں پاکستان کے حق جبکہ بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔ ریلی حریت رہنما مسرت عالم کی رہائی کے موقعے پر نکالی گئی ۔ ریلی میں حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور بھارت مخالف جذبات کا اظہار کیا گیا اور بھارتی فوج کے بھی نعرے لگائے گئے ۔ مسرت عالم کو گذشتہ روز بھارتی نے پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کیا تھا ۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر پاک بھارت تنازع نہیں سہ فریقی مسئلہ ہے، بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے، کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے۔ علی گیلانی کا کہنا تھا کہ یہ سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی انا کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ مفتی سعید اعلان کریں کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں۔
یاد رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی نے بھی ایک تقریب میں سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا۔ خواتین کی اس تقریب میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے تھے جس پر بھارتی میڈیا نے بہت شور مچایا تھا ۔ کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت دیکھ کر بھارتی میڈیا بدبو دار تعصانہ پروپیگنڈے پر اتر آیا اور پاکستان مخالف نشریات چلاتا رہا۔