?راچ?: ش??د ملت رو? پر فائرنگ ، امر??? خاتون ?ا??ر زخم?

243

کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر گاڑی پر فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شہید ملت پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے جناح میڈیکل ڈینٹل کالج کی لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہو گئی ہے ۔ فیروز آباد پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی لیڈی ڈیبرالوبو ہے اور اس کا تعلق امریکہ سے ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لیڈی ڈاکٹر کے سر میں لگی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔