وز?راعظم نواز شر?ف ?? ز?رصدارت اعل?? سطح اجلاس ختم

183

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والا اعلیٰ سطح اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔ اجلاس میں آرمی چیف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والا اعلیٰ سطح اجلاس ختم ہو گیا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ ، ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں یمن کی صورتحال اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان ہمیشہ حرمین شریفین کے تحفظ میں پیش پیش رہے گا ۔ اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی کہ تمام فریقین سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق اختلافات ختم کریں گے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد سعودی عوام اور سعودی حکام سے اظہار یکجہتی تھا ۔ دورے کے دوران شہزادہ محمد نائف اور شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقاتیں کی اور ان کو پاکستان کے تعاون کا مکمل یقین دلایا ۔