پ?لا ون ?? ، پا?ستان اور بنگلاد?ش ?ل آمن? سامن? ?و? گ?

258

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل شیربنگال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کی قیادت نئے کپتان اظہر علی کریں گے ۔

پاکستان اور بنگلادیش کے ٹیمیں کل میرپور کے شیربنگال اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ دونوں ٹیمیں تین سال چار ماہ بعد ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی ۔ مصباح الحق کی ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کے قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے ۔ یاد رہے کہ کپتان اظہر علی نے پچھلے دو سال سے کسی ون ڈے میچ میں حصہ نہیں لیا ۔ پاکستان ٹیم ناتجربہ کار پلیئرز پر مشتمل ہے۔ تاہم محمد حفیظ اور سعید اجمل ، وہاب ریاض اور جنید خان جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹیم کے حوصلے بلند ہییں۔ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد اسپن جادوگر سعیداجمل بھی پہلی بارایکشن میں نظرآئیں گے۔ جنہیں پارٹ ٹائم اسپنرز حارث سہیل کا ساتھ میسر ہوگا۔ دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم نے حالیہ ورلڈکپ میں کافی متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے ۔ بنگلادیشی کپتان پاکستان کو زیر کرنے کے لیے پر امید ہے۔