لو?ش??نگ ?? مسئل? پر جلد قابو پا ل?? گ? ، مر?م نواز شر?ف

301

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے پاکستان کو ایک ناکام ریاست تصور کیا جا رہا تھا ، لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جلد قابو پا لیا جائے گا ۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح گذشتہ دس سال کے دوران کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔

وزیراعظم ہنرمند پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا وزیراعظم نے اپنی انتخابی مہم کے دوران نوجوانوں کو قرضے دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے ۔ اس کے لئے وزیراعظم نے ن لیگ کی حکومت قائم ہوتے ہوئے کام شروع کردیا تھا ۔

مریم نواز کا کہنا تھا موجودہ حکومت کی کوششوں معیشت بحال ہو رہی ہے ۔ معذور افراد نے وزیراعظم قرض اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قرض حاصل کیا اور اپنا کاروبار کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا حکومت طلبہ کے اخراجات برداشت کرنے کا پروگرام اس سال بھی جاری رہے گا ۔