جدید تحقیق کے مطابق درد کو زائل کرنے کے لئے استعمال ہونے والے پین کلرز وقتی طور سکون بخش ثابت ہوتی ہیں لیکن ان کے کئی مضر اثرات بھی سامنے آسکتے ہیں۔
نیویارک : امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق نے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی کہ زیادہ تر درد کش ادویات ایک طرف تو جسم کے مدافعت نظام کو نقصان پہنچاتی ہیں تو دوسری طرف انسان کے خوشی کے جذبات پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دردکش ادویات بالخصوص گولیوں میں پایا جانے والا خاص عنصر اسٹا مائنو فین انسانی جسم میں موجود محسوس کرنے کی حس کو متاثر ہی نہیں کرتا بلکہ ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچاتا ہے اور یہ ہر طرح کی پین کلرز میں اہم ترین جز کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔