اسلام آباد: آرم? چ?ف س? افغان آرم? چ?ف ?? ملاقات

222

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان آرمی کے سربراہ شیر محمد کریمی نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں خطے میں امن واستحکام اور افغان بارڈر کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک افغان سرحد پر مضبوط اور تربیتی تعاون کو مذید مربوط کیاجائے گا۔

اس سے قبل افغان چیف کی آمد پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ افغان آرمی چیف نے شہدائےیادگار کا بھی دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

افغان آرمی چیف کل کاکول میں ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے۔ واضح رہے کہ کسی بھی افغان آرمی چیف کا یہ پہلا دورہ کاکول ہوگا۔