احتساب عدالت ن? آصف عل? زردار? 27 اپر?ل ?و طلب ?رل?ا

242

صدارتی استثنٰی ختم ہونے پراحتساب عدالت نے اختیارات کے بے جا استعمال پر سابق صدر  آصف زرداری کوستائیس اپریل کوطلب کر لیا۔

سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کا صدارتی استثنٰی ختم ہو گیا ہے اس لیئے ان کے خلاف ریفرنس ری اوپن کیاجائے۔

درخواست میں آصف علی زرداری کیخلاف اختیارات کے بے جااستعمال سے متعلق ریفرنس کھولنے کی استدعا گئی ہے۔ ریفرنس دوہزارایک میں دائر کیاگیاتھا جس میں بینظیربھٹو کے دوراقتدارمیں ان پراختیارات کے بے جااستعمال کاالزام ہے۔

کیس کی سماعت راجہ اخلاق نے کی۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو 27 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا