بنگلاد?ش ?ا پا?ستان ?و ج?ت ??لئ?330رنز ?ا ?دف

266

میرپور:تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نےپاکستان کو جیت کے لیے 330رنز کا ہدف دیا ہے۔ میزبان ٹیم کے سلامی بلے باز تمیم اقبال اور مڈل آڈر بیٹسمین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔

شیربنگلا اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیشی بلے بازوں نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنائے۔

ہوم ٹیم کے بلے بازوں نے پاکستانی بالرز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی۔ بنگلادیش کی پہلی وکٹ 48کے اسکور پر گری جب سومیا سرکار20رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد اللہ تھے جو 67کے مجموے پر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

تیسری وکٹ پر مڈل آڈر بیٹسمین مشفق الرحیم نے اوپنر تمتم اقبال کے ساتھ مل ساتھ مل کر 179کی قیمتی شراکت داری کی اور ٹیم کے اسکور کو 245تک پہنچادیا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکورکیں۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین تمیم اقبال 135گیندوں پر 132رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ان کی اننگز میں 15جاندار چوکے اور 3شاندار چھکے شامل تھے۔ 50رنز کے اضافے کے ساتھ 295رنز پر مشفق الرحیم بھی چلتے بنے وہ وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 325رنز پر شبیر احمد کی گری انہیں وہاب ریاض نے بولڈ کیا جب کہ 4رنز کے اضافے کے ساتھ کپتان شکیب الحسن وہاب ریاض کی گیند پر ایلبی ڈبلیو ہوئے ۔انہوں نے 41گیندوں پر 31رنز بنائے۔

پاکستان کے سب سے کامیاب بالر وہاب ریاض تھے جنہوں نے 10اوورز کے کوٹے میں 59رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاسٹ بالر راحت علی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ پابندی کے 8ماہ بعد پہلا میچ کھیلنے والے جادوگر اسپنر سعیداجمل خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھاسکے انہوں نے 10اوورز میں 74رنز دیے اور وکٹ لینے سے محروم رہے۔