اسلام آباد : س??ر??ر? ال??شن ?م?شن آج ?راچ? آئ?? گ??

185

سیکریٹری الیکشن کمیشن آج اہم دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ دورے کے دوران کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقات کرینگے ۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے بھی ملاقات کرینگے ۔ اور سیکورٹی انتطامات پر ان سے تبادلہ خیال کریں گے۔

بابر فتح یعقوب چیف سیکریٹری سندھ اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلا ل اکبر سے بھی ملاقات کرینگے اور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

اپنے دورے میں وہ الیکشن کمیشن کے کل ہونے والے اجلاس کی صدارت کرینگے اور صوبے بھر میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔