ب?ارت : معروف س?استدان اور ن?سل باغ? ?? ا?ن جوئ? ن? اسلام قبول ?رل?ا

335

مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجاً اسلام قبول کیا ۔والد نے ہندو مذہب میں ذات پات کے نظام کے خلاف میرا نام جوئے رکھا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے معروف سیاستدان اور نکسل تحریک کے اہم رہنما ٹی این جوئے نے ہندؤں عصبیت کے ٖباعث اسلام قبول کرلیا۔ ان کا اسلامی نام نجمل ابن بابو رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی این جوئےکا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں وہ اپنا پیدائشی مذہب ترک کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عصبیت کے باعث اسلام قبول کیا ہے۔

نجمل کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے معاشرے کے قیام کے خواہاں ہیں جس میں کسی فرد کی طرف سے مذہب کی تبدیلی کوئی قید نہ ہو، انھوں نے کہا کہ ان کے والد نے ہندو مذہب میں ذات پات کے نظام کے خلاف احتجاج کے طور پر ان کا نام جوئے رکھا تھا۔

ٹی این جوئے نے 1970 کے عشرے میں نکسل باغیوں کی تحریک کی قیادت کی تھی، وہ کئی احتجاجی مظاہروں میں شریک رہے اور قید کی سزائیں بھی کاٹیں۔