سر? نگر: ب?ارت? فوج?و? ن? ظلم ?? انت?ا ?رد? ، پرامن مظا?ر?ن پر فائرنگ 14 ?شم?ر? زخم?

241

سری نگر میں بھارتی فوج نے کشمیریوں کی جانب سے نکالی جانے والی پر امن ریلی پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں چودہ کشمیری زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین آج صبح گرفتار کئے جانے والے حریت رہنما مسرت عالم کی رہائی کے لئے احتجاج کررہے تھے ۔ احتجاج کی قیادت میر واعظ عمر فاروق کررہے ہیں۔ کہ اس دوران قابض فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ بھارت چاہے کچھ بھی کرلے ۔وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا