?راچ? ?? قسمت ?ا ف?صل? اب لندن م?? ن??? ?وگا،سراج الحق

251

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 23اپریل کراچی کی قسمت کا دن ہوگا، کراچی کے مستقبل کے فیصلے لندن میں نہیں بلکہ کراچی کی گلیوں کوچوں میں ہوں گے۔

یہ بات انہوں نےکراچی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں عزیزآباد میں جماعت اسلامی خواتین کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کراچی میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،حلقے کی عوام جماعت اسلامی کے امیدوارکو کامیاب کرکے شہر سے دنگا فساداور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والوں کا خاتمہ کردیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ الطاف حسین 9بار استعفیٰ دے کر واپس لے چکے ہیں لیکن 23اپریل کے بعدوہ مستفعی ہوئے تو واپس نہیں آئیں گے،الطاف حسین بھارت جاسکتے ہیں لیکن کراچی نہیں آسکتے اور میں سمجھتا ہوں کہ الطاف حسین اب کبھی کراچی نہیں آئیں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے اعلان کیا کہ ہماری حکومت ہوگی تو خواتین کی ملازمت کے اوقات میں کمی کریں گےاور خواتین کو تعلیم یافتہ، خود مختار بنائیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا میں قید قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو وطن واپس لائیں گے۔