?راچ?: مل?? زرمبادل? ?? ذخائر 17 ارب ?الر ت? پ?نچ گئ? ، وزارت خزان?

197

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دس اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر گیارہ کروڑ اکیس لاکھ ڈالر اضافے سے سولہ ارب ستر کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر سولہ ارب اکیاسی کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر اس عرصے میں چودہ کروڑ بائیس لاکھ ڈالر اضافے سے گیارہ ارب اکسٹھ  کروڑ پیسنٹھ  لاکھ ڈالر سے بڑھ کر گیارہ ارب پچھتر کروڑ ستاسی لاکھ ڈا لر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین کروڑ ایک لاکھ ڈالر کی کمی سے پانچ ارب پانچ کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر سے گھٹ کر پانچ ارب پانچ  کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔