ح?ومت آئ? ?? پ?ز ?? واپس? پر د?و?ا د? ر?? ??،فضل الرحمان

210

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی قبائلی علاقوں میں واپسی کا شیڈول صرف دھوکا ہے۔
میڈیا سےبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام حکمرانوں سے زیادہ محب وطن ہیں اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،حکومت اعلانات کے وجودآئی ڈی پیز کی واپسی نہیں کررہی اورواپس بھیجنےوالےصرف8،9خاندانوں کے ساتھ فوٹو بناکرعوام کو گمراہ کررہی ہے۔

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استفعوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے تنخواہیں نہ لینا کے ان کے مستعفی ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

جے یوآئی ف کے سربراہ کا مزید کا کہنا تھا کہ 2007 میں اپوزیشن کے اجتماعی استعفے دینے والوں میں ایاز صادق بھی شامل تھےاور اس وقت کے اسپیکر چودھری امیر حسین نے کسی رکن سے نہیں پوچھا تھالیکن اسپیکر ایاز صادق اب مستعفی اراکین کو کیسے پوچھ سکتے ہیں۔