مسرت عالم ?? گرفتار? ??خلاف ?زارو? ?شم?ر? س??و? پر،ب?ارت? پرچم نذرآتش

223

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماء مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف وادی میں کشمریو ں کا زبردست احتجاج جاری ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت سے نفرت کا اظہارکرتے ہوئے سرعام بھارتی پرچم کو آگ لگا دی ۔

پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالنے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے خلاف بھارت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے کل جماعتی کانفرنس کے رہنماء سید علی گیلانی ،مسرت عالم اورمیرواعظ عمر فاروق سمیت متعددحریت رہنماؤں کو گھروں پر نظر بند کردیا تھا۔
جمعہ کی صبح قابض بھارتی فوج نے مسرت عالم کو گھر سے گرفتار کیاجن کی گرفتاری کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہوگئے اور ہزاروں مظاہرین نے بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیےطاقت کا استعمال کرتے ہوئے نہتے اور پرامن مظاہرین پر گولیاں برسادیں جب کہ شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

بھارتی فوج کی اندھی گولیوں سے 14کشمیری زخمی ہوئے ۔مظاہرین نے مسرت علی کی رہائی کے لیے وادی کی مرکزی شاہراؤں پر احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے بھارتی پرچم نذرآتش کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔