پ? ?? آئ? اور ا?م ??وا?م ???ار?نو? م?? ?ات?ا پائ?،شد?د نعر? باز?

249

کراچی کے علاقے عزیز آباد 8نمبر میں متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے جب کہ کارکنوں نے اپنے قائدین کے حق میں شدید نعرے بازی کی ہے۔

23اپریل کو حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے،سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی عزیزآباد نمبر8  پہنچ گئی ہے جہاں سیاسی ماحول کشیدہ ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں اور دونوں جانب سے شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔