تار??ن وطن پاسپور? د??ائ??،مفت علاج ?روائ??،برطان??   

262

برطانوی حکومت کی طرف سے اپریل کے اوائل سے سخت قواعد و ضوابط عائد کئے گئے ہیں، جس کےتحت غیر ملکی سیاحوں اور تارکین وطن کو این ایچ ایس سے مفت علاج کے لیے اپنی قانونی اہلیت ثابت کرنی ہوگی۔

نئے برطانوی قانون کے مطابق اسپتالوں میں اب تارکین وطن کو ہنگامی دیکھ بھال اور علاج و معالجے کی مفت سہولیات حاصل کرنے سے پہلےاپنا پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔ نئے قانونی کے مطابق ہیلتھ ٹورازم کے نقصانات کی تلافی ممکن بنانے کے لیے غیرملکی ماؤں سے زچگی کی خدمات کا معاوضہ وصول کیا جائے گا۔