ا?ج عالم? ??موف?ل?ا دن منا?ا جار?ا ??

282

دنیا بھر میں آج ہیموفیلیا کی بیماری کا دن منایا جا رہا ہے ۔ اس بیماری میں چوٹ لگنے پر خون رسنے لگے تو رکتا نہیں ہے ۔

ہیمو فیلیا خون کی بیماریوں کی ایک خاص قسم کی بیماری ہے جس میں انسانی جسم سے خون بہنا شروع ہوجاتا ہے اور پھر کسی بھی طور نہیں رکتا۔ دنیا بھر میں اس مرض کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں شعور اجاگر کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ خون سے متعلق بیماریوں میں سے جو جو دریافت ہوئیں، ان میں سے ایک ہیموفیلیا بھی ہے، جس میں مبتلا مریضوں کو چوٹ لگ جائے تو ان کا خون نہیں رکتا اور انہیں زندہ رہنے کے لئے خون سے لئے گئے، پلازمہ کے لگانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اس بیماری کے متاثرین میں ایسے پروٹین کی کمی واقع ہوجاتی ہے، جو خون جمانے کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کے پاس دستیاب ریکارڈ کے مطابق ہیموفیلیا کے دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد چار لاکھ، پاکستان میں 18 ہزار، جبکہ خیبرپختونخوا میں چھ سو سے زائد ہے۔ ہیموفیلیا کا تعلق بھی ان بیماریوں سے ہے جو لوگوں میں شعور کی کمی کی وجہ سے لگ جاتی ہیں، اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اگر وہ علاج نہیں بھی دے رہی تو شعور دینے کا کام ضرور کریں۔