اقوام متحد? ?? ?من م?? فور? جنگ بند? ?? اپ?ل

237

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نےیمن میں تمام فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے مسئلے کا پرامن اور سیاسی حل نکالنے پر زوردیا ہے۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ جنگ زدہ ملک یمن پہلے ہی مشکلات کا شکار تھا لیکن جنگ کی وجہ سے یہاں کے حالات مزید گھمبیر ہوگئے ہیں،خوراک کی کمی اور بنیادی ضروریات کے بحران ملک میں جنگ کے تباہ کن اثرات ہوں گے۔

انہوں نے سعودی عرب سمیت تمام فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے  یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ یمن میں بحران سیاسی بنیادوں پر حل ہوسکتا ہے اور اس سیاسی عمل کے لئے میں یمن کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے سے نکالنے کے اقدامات کئے جائیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی فضائی کارروائیوں سے متاثرہ افراد کے لیے 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد کی درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے اردن میں جاری ہونے والی ہنگامی امداد کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ یمن میں پہلے سے جاری انسانی المیے نے موجودہ تنازعے کو اور تباہ کن بنا دیا ہے۔