?ا?ول ا???م? ?? پاسنگ آؤ? پر?? س? افغان آرم? چ?ف ?ا خطاب

282

 افغان آرمی چیف نے کاکول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا آج خطےکےملکوں کومشترکہ دشمن کاسامناہے۔ خطےمیں امن وامان کاقیام سب کی مشترکہ ذمےداری ہے۔ افغان آرمی چیف نے کہا کہ دھشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہے ۔ان کےخلاف کارائیاں جاری رہیں گی ۔

اپنے خطاب میں پاسنگ آؤٹ حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےافغان آرمی چیف نے کہا ہے آپ لوگ مستقبل کے معمار ہیں۔ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہمیشہ یادگار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کیڈٹس کو کہا کہ پیشہ وارانہ زندگی میں جسمانی فٹنس کے علاوہ قائدانہ صلاحیتوں کا ہونا بھی بہت ضروری ہیں۔

افغان آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ پر مدعو کرنے پر پاک فوج کو اور عوام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے خطاب سے پہلے افغان چیف نے کیڈٹس میں اعزازی نشانات عطا کئے۔ چیف آف آرمی اسٹاف گولڈمیڈل سینیرانڈرآفیسرہاشم کودیاگیا۔ اعزازی شمشیرسینیرانڈرآفیسرذیشان شہریارکودی گئی جبکہ صدارتی تمغہ سینیئرافسر قیصر کو دیا گیا