جلال آباد:افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 40افرادجاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح خود کش حملہ آور نے عین اس وقت اپنے آپ کو بارودی مواد سے اڑا لیا جب ایک بینک کے باہر فوجیوں سمیت بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کرنے کےلیے موجود تھے۔
دھماکےکے نتیجے میں 22 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران مزید18 افراد دم توڑ گئے جب کہ درجنوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔