ج?مز ا?ن?رسن انگل?ن? ?? طرف س? سب س? ز?اد? و???? ل?ن? وال? بن گئ?

264

جیمز اینڈرسن نے جمعے کے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے 100ویں ٹیسٹ میں سرآئین بوتھم کا انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ اینٹیگا میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے آخری دن بتیس سالہ جیمز اینڈرسن نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے دنیش رام کو آؤٹ کر کے حاصل کیا ، یہ اینڈرسن کی 384 ویں وکٹ تھی ۔

اس موقع پر جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ میں اپنے کھیل پر توجہ دے رہا ہوں اور میں شکر ادا کرتا ہوں کہ میں اس مقام پر پہنچا ہوں ۔ اینڈرسن کا کہنا تھا میں اپنے لیے مستقبل میں کوئی ہدف طے نہیں کروں گا۔ میں صرف انگلینڈ کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں ، میں میچ جیتنے اور وکٹیں لینے کی کوشش کروں گا، جو کہ میرا کام ہے اور میں یہ کام جب تک ممکن ہوا کرتا رہوں گا،

لنکا شائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے جیمز اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2003 میں کیا تھا اور آسٹریلیا کے خلاف تین ایشز میں کامیابی دلوانے والے جیمز اینڈرسن 2011 میں انگلینڈ کی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست آ گئے تھے۔

جب اینٹیگا کے سر ووین رچرڈز سٹیڈیم میں انھوں نے اپنی 384ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تو انھوں نے یہ اعزاز ایئن بوتھم سے دو کم میچوں میں حاصل کر لیا۔

اس موقعے پر ایئن بوتھم کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں۔ مجھے اینڈرسن کی باؤلنگ دیکھ کر لطف آیا۔ وہ اس اعزاز کے حقدار تھے۔

جب ایک نجی اسپورٹس چینل پر ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں ریٹائرمنٹ سے پہلے اینڈرسن کتنی وکٹیں حاصل کر سکیں گے تو آئن بوتھم کا کہنا تھا کہ ’وہ آسانی سے 450 تک وکٹیں حاصل کر لیں گے ۔