ال??شن ?م?شن ن? ا?ن ا? دو سو چ??ال?س م?? بائ?وم??ر? نطام س? معذرت ?رل?

234

الیکشن کمیشن نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک کے استعمال سے انکار کردیا ہے۔ زرائع الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ وقت کی کمی اور تکنیکی عملے کی تربیت نہ ہونے باعث اس کا فیصلہ کیاہے۔

واضح رہے کہ کل اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ کراچی کے الیکشن میں بایئو میٹرک استعمال کیا جائے گا۔

اس سے پہلے سیکٹریری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے اچانک حلقہ این اے دوسو چھیالیس کا دورہ کیا اورسیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

بابریعقوب نے عزیزآباد کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی سینٹرل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔