عالم? مار??? م?? سون? ?? ق?متو? م?? ?م? ?ا رجحان جار?

244

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی۔ جمعہ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں تین ڈالر کی کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1205ڈالر ہوگئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،لاہور، ملتان ،اسلام آباد اورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت47ہزار600روپے سے کم ہو کر47ہزار400روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت40ہزار628روپے پر آگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 670 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی