انگلینڈ کے مایہ ناز بالر جیمز اینڈرسن نے انگلش لیجنڈ این بوتھم کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن کپتان ڈنیش رامدین کو آؤٹ کرکے انجام دیا ۔ این بوتھم نے انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے تین سو تیراسی وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں جمیز اینڈرسن نے 384 وکٹیں لے کرریکارڈ اپنے نام کیا
اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز سن 2003 میں زمبابوے کے خلاف کیا تھا این بوتھم نے شوشل میڈیا کے ذریعے جیمز اینڈرسن کو ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دی ہے
اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے تیرویں کھلاڑی ہے جہنوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔