ا?م ??و ا?م آج ل?اقت آباد م?? عوام? قوت ?ا مظا?ر? ?ر? گ?

252

کراچی کے حلقے این اے دو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم آج لیاقت آباد میں جلسہ کریگی۔

جماعت اسلامی کے بعد ایم کیو ایم بھی آج شام لیاقت آباد میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔جلسے سے ایم کیو ایم کے قائد خطاب کرینگے۔ جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گزشتہ رات بھی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب کیا تھا۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے کارکنان کو نظم و ضبط پر کاربند رہنے کی تلقین کی تھی ۔

جلسے کے انتظامات کو دیکھنے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد کا دورہ کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے امیدوارایم کیوایم کنورنویدجمیل کا کہناتھا کہ ایم کیوایم عوامی جماعت ہے۔اور وہ 23 اپریل کو کامیاب ہوگی۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ رینجرز نے آج ہونے والے جلسے کا اجازت نامہ طلب کیا تھا جو کہ ان کو فراہم کردیا گیا ہے ۔ ایم کیوایم کوانتخابی مہم کےدوران رینجرز سے کوئی شکایت نہیں ۔