پا?ستان م?? نوجوان ت?ز? س? تمبا?و نوش? ?? جانب مائل ?ور?? ???

227

ماہرین کے مطابق پاکستان میں نوجوان طبقہ تیزی سے سگریٹ نوشی کاجانب مئل ہورہاہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی قیمت جنوبی ایشا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر روز چھ سے بارہ سال کی عمر کے 1200 بچے سگریٹ نوشی کی طرف راغب ہورہے ہیں۔

ان اعداد و شمار کی تصدیق وفاقی وزیر مملکت برائے نیشنل ہلیتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے بھی کی۔

اگرچہ حکومت نے سگریٹ نوشی روکنے کے لیے نئے قوانین و ضوابط متعارف کرائے ہیں جن میں حال ہی میں سگریٹ کے باکس کے 85 فیصد حصے پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں تصویری انتباہ چھاپنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم تمباکو نوشی روکنے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی جانب سے مزید فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔