صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت کا روپ دھارے گا۔
صدر ممنون حسین سے چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان سےملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرصدر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقی معنوں میں پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان سے سدا بہار دوستی مزید مستحکم ہو گی۔