جلس? د??? ?ر ?نور نو?د ?و پ?شگ? مبار?باد د?تا ?و? ، الطاف حس?ن

309

ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین کا کہنا ہے پی ٹی آئی طالبان کی شاخ ہے ۔ پی ٹی آئی اور جی آئی ملکر بنتا ہے “پٹائی جی ” “پٹائی جی ” ۔ جلسہ دیکھ کر کنور نوید جمیل کو ایم این اے بننے کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں ۔

 این اے 246 کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا آج کا جلسہ دیکھ کر مبصرین ایمانداری سے فیصلہ کریں کہ ایم کیو ایم کا گراف کم ہوا ہے یا زیادہ ہوا ہے ۔ عوام نے آج فیصلہ دے دیا ہے ان کو طالبان اور القاعدہ نہیں متحدہ چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا میں آج کا جلسہ دیکھ کر کنور نوید کو ایم این اے بننے کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں ۔ آج کے جلسے نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

الطاف حسین نے اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ حب الوطنی پرشک نہ کرے ، ہم محب وطن پاکستانی ہیں ، یہ وطن ہم سب کا وطن ہے ۔ انہوں نے تمام پارٹیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے محبت کے نئے دور کا آغاز کرتے ہیں ، جو غلطیاں اور کوتاہیاں ہم سے ہوئی آپ ان کو معاف کردیں جو غلطیاں آپ سے ہوئیں ہم انکو معاف کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا آئیے ملکر اس کی ترقی کے لئے کام کریں ۔ خدارا بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا جائے ۔

متحدہ کے قائد نے اپنے کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گالی دے تو اس کو جواب پیار دے دیا جائے اس کا پھل 23 اپریل کو مل جائے گا ۔

طارق محبوب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا طارق محبوب کو دل کا دورہ نہیں پڑا تھا بلکہ اس کو پولیس تشدد سے شہید کیا گیا ۔ اللہ طارق محبوب کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔