حر?ت ر?نماؤ? ?? گرفتار? پر مقبوض? واد? م?? ش?ر ?اؤن ??تال

252

سری نگر میں آج حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف علاقے میں شٹر ڈاؤن ہرتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کی کال سید علی گیلانی دی اور متعدد حریتی لیڈروں نے اس کی حمایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہڑتال کو کامیاب بنائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری نگر میں شٹر ڈاؤن ہے ۔ تمام بازار اور مارکیٹ بند ہے اور وادی میں سناٹے کا راج ہے۔

جبکہ دوسری جانب عدالت نے حریت لیڈر مسرت عالم کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مسرت عالم کو بھارتی پولس نے سری نگر میں پاکستانی پرچم لہراے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اور ان پر غداری کے مقدمے کا اندراج کیاگیا تھا