سن? اتحاد ?ونسل ?? ر?نماطارق محبوب س?ن?رل ج?ل م?? انتقال ?رگئ?

286

سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور انجمن نوجوانان اسلام کے سربراہ طارق محبوب کراچی سینٹرل جیل میں انتقال کرگئے۔

طارق محبوب کو چند دن پہلے رینجرز نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر دھشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام تھا۔
رینجرز نے دودن پہلے ان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے ان کو نوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔
طارق محبو ب کے انتقال پر ترجمان رینجرز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال جیل میں ہواہے۔ انکومجرمانہ سرگر میوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب طارق محبوب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے جس کےمطابق جسم پر کسی تشدید کے نشان نہیں تھے۔