ضمن? انتخاب ??لئ? بائ?وم??ر? سس?م اورپر?ذائ?نگ افسران ?? ف?رست فرا?م ?رن? ?ا مطالب?

281

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو خوف ہے کہ اس بار کراچی میں سلیکشن نہیں الیکشن ہورہاہے،ضمنی انتخابات کے لیے بائیومیٹرک سسٹم لایا جائے جب کہ پریذائڈنگ افسران کی فہرست بھی مہیا کی جائے۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کراچی میں کوئی جنگ نہیں ہورہی ہےصرف ضمنی الیکشن ہورہا ہے، دوستانہ میچ کھیلنا ہر شہری کا حق ہے قوم اگر حقیقی جمہوریت چاہتی ہے تو قابض حکمرانوں کو مسترد کرنا ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم کراچی میں سلیکشن نہیں الیکشن چاہتے ہیں،حقیقی تبدیلی اور انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے ہی آسکتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں بائیومیٹرک سسٹم لایا جائے اگر حکومت چند دنوں میں کروڑوں سموں کی تصدیق اور کروڑوں سموں کو غیر قانونی قرار دے سکتی ہے تو ایک حلقے کے 2لاکھ ووٹرز کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں لاسکتی۔