?راچ? م?? 3 روز??ل?? مو?رسائ??ل ?? ?بل سوار? پر پابند? ?ا ف?صل?

265

محکمہ داخلہ سندھ نے این اے 246کے ضمنی انتخابات میں سیکورٹی وجوہات کی بناء کراچی میں 3روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسپکٹرجنرل سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے این اے 246کے ضمنی انتخابات میں سیکورٹی کے انتظامات کو فل پروف بنانے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرسندھ حکومت سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی ۔
محکمہ داخلہ نے آئی جی سندھ کی سفارش پرآج رات بارہ بجے سے 23اپریل کی رات12بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔