پ?رول پر ر?ا?ون? وال?س?اس? جماعت ?? 2ملزمان اشت?ار? قرار

333

کراچی کی مقامی عدالت نے پیرول پررہا ہونے والےملزمان کامران پانڈا اورماجد کو اشتہاری قرار دے دیا۔
سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو 2006میں پیرول پر90دن کے لیے رہا کیا گیا تھاتاہم متعدد بار وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔ ملزمان پر ڈکیتی اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔
پیر کے روزجوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت نےحکم جاری کرتے ہوئے کامران پانڈا اورماجد کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے۔