ح?درآباد م?? ر?لور? ?ر?? پر د?ما?ا،?ر?نو? ?? آمدورفت متاثر

253

حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق حسین آباد میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ متاثر ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔  دھماکے کے بعد مختلف علاقوں میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ  بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ تھاجسے ریلوےلائن پرنصب کیاگیا تھا، دھماکے میں 500 گرام کےقریب بارودی مواد استعمال کیاگیا۔