چ?ن? صدراسلام آباد پ?نچ گئ?،معزز م?مان ?ا ا?ئرپور? پر پرتپا? استقبال

170

پاکستان کے عظیم دوست چین کے صدر شی چن پنگ 2روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔معززمہمان کا نور خان ایئربیس چکلالہ پروزیراعظم میاں نوازشریف اور کابینہ کے ارکان نے پرتپاک استقبال کیا۔
چینی صدر کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈرطیاروں نےحصار میں لے لیا۔صدرشی چن پنگ کا ریڈکاپرٹ استقبال کیا گیا۔پاکستان پہنچنے والے وفد میں چینی صدر کی اہلیہ اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی شامل ہیں۔ چینی صدر طیارے سے باہر آئے تو ان کا استقبال 21توپوں کی سلامی سےکیا گیا۔صدر شی چن پنگ نےصدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نوازشریف سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔مصافحہ کے بعددونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا جب کہ مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔استقبالیہ تقریب میں جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے فضا میں فلائے پاسٹ کیاجس کے بعد مہمان صدر نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے فرداًفرداًمصافحہ کیا ۔