چ?ن? صدر آج پا?ستان پ?نچ?? گ?،پرتپا? استقبال ?? ت?ار? م?مل

227

پاکستان کے مثالی دوست چین کے صدر شی چن پنگ دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔مہمان صدر کے پرتپاک استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
چین کے صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچے گے جنہیں وزیراعظم نواز شریف اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ ان کا استقبال کریں گے۔ چین کے صدر ژی جن پنگ کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوگا تو پاک فضائیہ کے 6 طیارے اسے سلامی دیتے ہوئے نور خان ایئربیس اتاریں گے جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
چینی صدرکے شایان شان استقبال کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ شاہراہ دستور پر رنگ برنگی روشنیاں انتہائی خوبصورت منظر پیش کر رہی ہے، نیلی، پیلی اور سبز بتیاں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتی نظر آتی ہیں۔
مہمان صدر کی گاڑیوں کا قافلہ سیکورٹی حصار میں نور خان ایر بیس سےایکسپریس ہائی کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گا۔ چینی صدر کی آمد کے راستے کو خیر مقدمی کلمات، پاک چین دوستی کی عکاسی کرتے بڑے بڑے بل بورڈزاور بینرز سے سجادیا گیا ہے۔
چینی صدر کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا،پاکستان اورچین کےدرمیان توانائی اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئے منصوبے شروع کرنے کے سمجھوتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔