چینی صدرکل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق چینی صدر کی آمد کے باعث قومی اسمبلی کی گیلریوں کو نو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ سیکیورٹی گارڈز اور ذاتی عملے کا داخلہ پارلیمنٹ میں ممنوع ہو گا
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پارلیمنٹ میں خطاب کریں گے
چینی صدرکے پارلیمنٹ آمد پران کا پرتپاک استقبال کیا جائےگا۔ وزیر اعظم ،اسپیکرقومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ ان کااستقبال کرینگے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے ہونے والے اجلاس کے شیڈول کا جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس کل صبح 9 بجکر 25 منٹ پر شروع ہو گا۔
چینی صدر شی چن پنگ نو بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ تمام ممبران کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے کہ وہ ساڑھے 8 بجے سے قبل پارلیمنٹ پہنچ جائیں ۔