کوکلتا:آسٹریلیا کے آنجہانی کرکٹر فلپ ہیوز کی موت کے بعد ایک اور کرکٹر میچ کے دوران حادثہ کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیش انڈر 19ٹیم کے سابق کپتان انکیت کشری بنگال ڈویژن ون میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے ہوئے ساتھی کھلاڑی سے ٹکراگئے تھے جس سے انہیں شدید چوٹ آئی تھی۔
انکیت کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
20سالہ انکیت مذکورہ میچ میں فائنل الیون میں شامل نہیں تھا بلکہ وہ 12کھلاڑی کے طور پر میچ کا حصہ تھا اور وہ متبادل کے طور پر فیلڈنگ کرنے میدان میں آیا تھا۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز میچ کے دوران کیچ پکرٹے ہوئے ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کرشدید زخمی ہوگئے تھے اور 2روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔پیر کے روز اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی ان تھک محنت کے باوجود وہ جانبرنہ ہوسکے اور موت کی وادی میں چلے گئے۔