?رس??نا رونال?و ا?? اور اعزاز ل? ا??

239

ریال میڈرڈ کےسپر اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ریکارڈز کی فہرست کو وسیع کرتے ہوئےایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالرنےہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا میں لگاتار پانچ سیزن کھیلتے ہوئے 50 یا اس سے زائد گول اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ہفتے کو لا لیگا میں کھیلے گئے میچ میں ملاگا کے خلاف گول کرتے ہوئے یہ اعزاز حا صل کیا۔ اس گول کے ساتھ وہ لا لیگا میں لگاتار پانچویں سیزن میں 50 گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

انہوں نے پہلی مرتبہ 2010-2011 کے سیزن میں ریال میڈرڈ کی طرف سے لا لیگا میں مجموعی طور پر 53 گول اسکور کیے۔