دن?ا ?? ب?? ش?ر اور ب?? برق? ?ان

331

اقوام متحدہ کی جانب سے دیئے گئے اعداوشمار کے مطابق دنیا کے بڑے ممالک کوڑے سے بہت زیادہ مقدار میں برقی رو اکٹھا کررہے ہیں۔

ان ممالک میں امریکہ ،چین اور جاپان سرفہرست ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ نے سال 2014 میں 7072 برقی کوڑا اکھٹاکیا، چین نے 6032 اور جاہان نے 2200کلوگرام کوکوڑا جمع کیا۔

اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ تین برسوں میں اس میں 20فیصد اضافے کا امکان ہیں۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ اس الیکٹرک کوڑے میں زیادہ تر فرج ، واشنگ مشین اور اور دیگر برقی آلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں مذید کہا گیاہے کہ حاصل ہونے والی ساٹھ فیصد اشیاء کچن، باتھ روم اور کپڑے صاف کرنے والے چیزوں سے حا صل ہوتی ہے ۔ سات فیصد اشیاء خراب موبائل ،کیلکولیٹر ،کمپیوٹر اورلیپ ٹاپ سے حاصل کی جاتی ہیں۔

رپورٹ نے اس برقی کباڑ کی مالیت کا تخمینہ لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی اندازہ قیمت ڈیرھ سو کھرب امریکی ڈالر ہے ۔

برقی کباڑ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں اکثر زہر آلود مواد ہوتا ہے جس کو نہایت احتیاط کے ساتھ علیحدہٰ کیا جانا ضروری ہیں